لاہور: چودہ سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

Arrest

سعودی عرب 17 ہزارغیرقانونی تارکین وطن گرفتار


لاہور:  لاہور میں غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل ہوگئی، پولیس نے چودہ سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا باپ  گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  باپ نے بیٹی  کو بیلٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے حالت انتہائی نازک ہونے پر بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا ڈرامہ رچا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شدید تشدد اور گلا دبانے کی وجہ سے معصوم عروبہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق تدفین سے قبل دوران غسل جسم پر تشدد کے نشانات واضح نظر آنے پرشک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مقامی پولیس نے مقتولہ عروبہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے مقتولہ کے سگے باپ ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: مروہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، پڑوسی کو گر فتار کر لیا گیا

خیال رہے گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ مروہ کیس میں زیر حراست ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرلیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پانچ سالہ مروہ قتل کیس کے سلسلے میں ملزم نواز کو حراست میں لیا گیا تھا اور دوران تفتیش وہ اپنے بیانات مسلسل تبدیل کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مروہ قتل کیس کے میبنہ ملزم نواز کو دوران حراست تحقیقات میں بیانات کی تبدیلی کے باعث باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا تھا کہ ملزم نواز، قتل ہونے والی معصوم بچی مروہ کا پڑوسی ہے اور پولیس نے اسے پہلے دن ہی حراست میں لیا تھا۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزم کو حراست میں لینے کی وجہ یہ ہے کہ محلے کے ایک شخص نے گراؤنڈ کی جانب اسے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

 


متعلقہ خبریں