سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

عاصم باجوہ مستعفی؟ خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ بے ایکسپریس پر تارکول ڈال دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی پیک کے مختلف شعبوں میں نوکری کے لیے اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی الیکڑک کے تحت 1100 سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے جس میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس سے قب؛ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہو گا اور اقتصادی زونز کے لیے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوٹیک اورٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا تھا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔


متعلقہ خبریں