موٹروے پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو نہیں جانتا، مدعی کا بیان


لاہور: لاہور کے قریب موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے مقدے کے مدعی کا کہنا ہے کہ وہ خاتون کا رشتہ دار نہیں ہے اور اسے جانتا بھی نہیں ہے۔

مقدمے کے مدعی سردار شہزاد کا کہنا ہے کہ لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے ڈولفن پولیس کو دیکھا تو رک گیا۔ پولیس نے میرا نام اور نمبر لیا اور خود سے مدعی بنا دیا۔

مقدمے کے مدعی سردار شہزاد نے مزید کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو یہ سب بتادیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

متاثرہ خاتون اپنی کار میں دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ موٹروے پر دو نامعلوم افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس:متاثرہ خاتون کی گھڑی اور انگھوٹھی مل گئی

رپورٹس کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں