سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریکارڈ سے فائلیں غائب ہونے لگیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریکارڈ سے فائلیں غائب ہونے لگیں

فوٹو/فائل


کراچی: صوبائی ترقیاتی ادارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ریکارڈ سے فائلیں غائب ہونے لگیں۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے ریکارڈ میں چند سال پہلے منظور ہونے والی فائلیں بھی موجود نہیں ہیں۔ حکام نے غائب ہونے والی فائلوں میں کاغذات کی ہیرا پھیری  کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےحکم دیا ہے کہ فائلیں گُم کرنے والے افسروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف مقدمہ درج

خیال رہے کہ  رواں سال مارچ میں حکومت سندھ کنے  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کیے تھے۔

ڈائریکٹر منیر احمد بھمرو کو کیماڑی و کورنگی ٹاؤن سے صدر ٹاؤن تعنیات کردیا گیا تھا جبکہ ڈائریکٹر سامت علی خان کو انوائرمنٹ اینڈ بلڈنگ سروسز سے ویجلنس سیکشن ون تعنیات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت سندھ کے دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن ملک اعجاز کو لیاری کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا تھا، ڈائریکٹر کچی آ بادی محمد رقیب کو ڈائریکٹر کیماڑی تعنیات کردیا گیا تھا جبکہ  ڈائریکٹر ندیم انور لیاری ٹاؤن سے ملیر ٹاؤن تعنیات کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اسٹرکچر سیکشن ون بنش شبیر کو ڈیزائن اینڈ کمپلنٹ سیکشن کا اضافی چارچ دے دیا گیا تھا، ڈائریکٹر بلدیہ ٹاؤن ندیم احمد کو اسٹرکچر سیکشن ٹو تعنیات کردیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر انڈسٹریل سیل آ صف رضوی کو کورنگی کا چارچ دے دیا گیا تھا جبکہ ڈائریکٹر بن قاسم مجاہد عباس کو ویجلنس سیکشن ٹو کا چارچ دے دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائیٹ ٹاؤن جلیس صدیقی کو ٹرانسفر کرکے بلدیہ ٹاؤن کا چارچ دے دیا گیا تھا  اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبد السمیع جلبانی کو بن قاسم ٹاؤن تعنیات کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر گلشن ٹاؤن ٹو کو ڈیمولیشں کا اضافی چارچ دے دیا گیا تھا جبکہ سینئر بلڈنگ انسپکٹر لیاقت آباد ٹاؤن کامران علی ریکوری سیکشن تعنیات کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں