چین کا امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان


چین نے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  ہانگ کانگ میں امریکی قونصلیٹ جنرل بھی پابندیوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے تحت چین میں امریکہ کے سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ میں چین کے سفارت خانہ پر پابندیوں کے جواب میں کاروائی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 11 چینی حکام پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سرحدی کشیدگی: چینی وزیر داخلہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات

امریکی سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ پابندیاں خودمختاری کو مجروح کرنے والوں کے خلاف لگائی گئی ہیں جبکہ امریکہ ہانگ کانگ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام پر بیجنگ کی پالیسیاں نافذ کرنے کا الزام ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک پر پابندی کا اعلان بھی کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ چینی کمپنی اس ایپ کو امریکیوں کی ذاتی معلومات کو جمع کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں