سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ: بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو کامیاب


کوئٹہ: سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات سے بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو سینیٹر منتخب
خالد بزنجو کامیاب ہوگئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق 38 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے۔ 2 ووٹ مسترد کیے گئے۔ مجموعی طورپر 61 ارکان نےووٹ کاسٹ کیے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

حاصل بزنجو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔

حاصل بزنجو سینٹ کے رکن اور نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر تھے۔ ان کا شمار بلوچستان کے معتبرسیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ میرحاصل خان چیئرمین سینیٹ کے لیے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار بھی رہے لیکن وہ انتخابات ہار گئے۔

میرحاصل خان بزنجو کے والد میرغوث بخش بزنجو قوم پرست رہنما تھے جو بلوچستان کے پہلے گورنر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020 مسترد کر دیا

میر حاصل بزنجو 3 فروری 1958 کو خضدار کی تحصیل نال میں پیدا ہونے والے حاصل بزنجو بچپن سے ہی اپنے والد کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اجتماعات میں شرکت کرتے رہے۔

انہوں نے سیاست کا باقاعد عملی آغاز اس وقت کیا جب وہ وہ چھٹی جماعت کے طالب علم تھے، اس مقصد کے لیے انہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کا پلیٹ فارم منتخب کیا۔


متعلقہ خبریں