حکمران عوام کی خدمت کیلئے ہی ہوتے ہیں، صدر مملکت


میرپور خاص: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کی خدمت کے لیے ہی ہوتے ہیں اور عوام سے رابطہ حکومتی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں قابل تحسین ہیں جبکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے شاندار کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر دنیا اس کی معترف ہوئی، اسی طرح بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا اور ادھر کم ہو گئے۔ کورونا کے دوران بھی ہم اپنے رب سے جڑے رہے ہیں۔

کورونا سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کہتی ہے پاکستان نے کورونا کی صورتحال پر کیسے قابو پایا جبکہ کورونا سے ملک میں نقصان ضرور ہوا لیکن زیادہ نہیں ہوا تاہم عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط جاری رکھنی ہے کیونکہ یہ وبا دوبارہ آ کر زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی، عبدالحفیظ شیخ

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکمران عوام کی خدمت کے لیے ہی ہوتے ہیں اور عوام سے رابطہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے تاکہ ہر تکلیف کو بانٹا جائے۔ پاکستان عام آدمی کے ساتھ ریاست کے تعاون کی وجہ سے ہی آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے سندھ میں صورتحال تشویشناک ہیں۔ ہم اقلیتوں سے بھی اچھا سلوک رواں رکھنے کے حامی ہیں۔


متعلقہ خبریں