چندگھنٹوں میں موٹروے زیادتی کیس منطقی انجام کو پہنچ جائے گا، فیاض چوہان

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں موٹروے زیادتی کیس منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تحقیقات پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ، پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی سمیت تمام ادارے گزشتہ دو دن سے تحقیقات میں مصروف ہیں، مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ موٹروے  پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ  وزیراعلیٰ عثمان بزدار، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت پوری ٹیم کو مبارک ہو۔

انہوں نے تحریر کیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار رات 4 بجے تک اجلاس میں تھے۔ ملزم کی انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔ وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے پورے کیس کی خود نگرانی کی۔ کام بولتا ہے الفاظ نہیں، ویلڈن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے موٹر وے واقعے کو معاشرے پر دھبہ قرار دیا

ذرائع ہم نیوز کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم فورٹ عباس کا رہائشی ہے۔ کریمنل ڈیٹا بیس میں ملزم 2013 سے موجود ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں