معروف برطانوی فیشن ڈیزائنر سر ٹیرنس کونرن انتقال کر گئے

Sir Terence Conran

لندن: فیشن ڈیزائن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے برطانوی شہری سر ٹیرنس کونرن 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیرنس کونرن کو ایک وژنری ڈیزائنر سمجھا جاتا تھا، جنھوں نے 1960 کی دہائی میں فیشن کی دنیا میں ایک انقلاب برپاء کیا۔

ہیبی ٹاٹ (Habitat) کے بانی کے طور پر شہرت رکھنے والے سر ٹیرنس کونرن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے تیارہ کردہ ڈیزائنز میں جدت کے ساتھ سادگی پائی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: گلوکار، فیشن ڈیزائنر اور مذہبی اسکالر جنید جمشیدکی 54 ویں سالگرہ

سر ٹیرنس کونرن کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا کہ وہ ایک وژنری تھے، جنہوں نے غیر معمولی زندگی گزاری اور اپنی کیریئر سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے ہمارے برطانیہ میں رہن کے انداز میں انقلاب برپا کردیا۔

دوسری جانب معروف ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس اور ان کی اہیلہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے امریکا سے آنے والے تمام شہریوں کے لیے ہوٹل میں 14 روز کا کوارنٹائن لازمی قرار دے رکھا ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹام ہینکس فلم کے دیگر کریو کے ساتھ کوئینز لینڈ کے ریزارٹ میں قرنطینہ کریں گے۔ اس ریزارٹ میں ایک پوری عمارت کریو کے لیے بک کی گی ہے۔

 


متعلقہ خبریں