ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کا بیس کلو کا تھیلا پندرہ روپے، زندہ مرغی بائیس روپے اور مٹن ساڑھے چھ روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ دالوں سمیت بائیس اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔ چینی سمیت چھ اشیا سستی ہوئیں جب کہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق دال مونگ تیرہ روپے، دال ماش سات روپے، دال چنا اڑھائی روپے اور دال مسور دو روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہیں۔ ٹماٹرکی قیمت میں پانچ اور لہسن کی قیمت میں چار روپے فی کلو کمی ہوئی۔

مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ سمیت ملبوسات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یاد رہے کہ اگست کے آخری ہفتے مہنگائی میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق اگست کے آخری ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 6 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


متعلقہ خبریں