غیر ملکی ایئر لائن کا کراچی کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ


کراچی: غیر ملکی ایئر لائن نے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترک ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر کو کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔

پی آئی اے کی پیرس کیلئے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال

پہلی پرواز استنبول کے ایئرپورٹ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھرے گی۔ پیگاسس کی پروازیں پیر ،بدھ ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق  ایئرلائن کراچی سے مانچسٹر ، لندن ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے روانہ ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان انٹرنیشنل لائنز (پی آئی اے) نے پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال کر دی گئی تھیں۔

وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد 260 مسافر لے کر روانہ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت ہوا بازی، سول ایوی ایشن پروازوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات بہت جلد دور کردیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں