معروف کامیڈین لہری کو بچھڑے آٹھ برس بیت گئے


کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اسٹار اور معروف کامیڈین لہری کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اسٹار معروف کامیڈین سفیر اللہ المعروف لہری کو ہم سے بچھڑے 8 سال ہو گئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1955 میں فلم انوکھی سے کیا تھا۔

لہری نے رم جھم، افشاں، بالم سمیت متعدد مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہوں نے مسلسل لاجواب کردار نگاری پر 13 نگار ایوارڈز سمیت مختلف مقامی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

معروف کامیڈین نے افشاں، چھوٹی بہن، بالم، جلتے سورج کے نیچے سمیت 3 سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ لہری نے اظہار فن کے لیے مزاح کو اپنا موضوع بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی آرٹس کو نسل میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں بحال ہونا شروع

لہری اپنے کیریئر کے دوران ڈراموں اور شوز میں بھی پرفارم کرتے رہے۔

معروف کامیڈین سفیر اللہ المعروف لہری 83 سال کی عمر میں 13 ستمبر 2012 کو انتقال کر گئے تھے۔


متعلقہ خبریں