یو اے ای کے 2 کرکٹرز اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل


دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 2 کرکٹرز اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے کرکٹرز عامر حیات اور اشفاق احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

یو اے ای کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو مزید تحقیقات تک معطل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے یو اے ای  کے سابق کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئےکومعطل کردیا تھا۔

‘ڈومیسٹک کرکٹ میں کارٹون کمنٹری کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے‘

یو اے ای کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نوید، انور بٹ اور قدیر خان پر کل 13 الزامات عائد کیے گئےتھے۔

محمد نوید پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور امسال ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ممکنہ میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کا الزام ہے۔ ان پربدعنوانی( کرپشن) کی پیشکش کی اطلاع نہ دینے پر بھی  آئی سی سی قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔

شیمن انور پر بھی یہی الزام ہے کہ انہوں نے بدعنوانی میں ملوث ہونے پر رضا مندی ظاہر کی اور ساتھ ہی آئی سی سی کو اس سے آگاہ بھی نہیں کیا۔

قدیر خان پر الزام ہے کہ ان کے رواں سال سمتبر اور اگست میں ہونے والی سیریزمیں بدعنوان عناصر سے روابط رہے جس سے انہوں نے آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا۔

مہر چیاکر پر بھی آئی سی سی سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر فرد جر م عائد کی گئی ہے۔

لاہور کی بائیو میکنکس لیب کو آئی سی سی کی منظوری مل گئی


متعلقہ خبریں