’ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی والے مہاجروں اور سندھیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں‘

رب نے میری پارٹی کو فتح دی، آج بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی والے مہاجروں اور سندھیوں کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے لے کر کشمور تک ہم سب کی بات کر رہے ہیں، کراچی کے نوجوانوں کو نوکری نہیں ملتی، تھر میں بچے مر رہے ہیں،کسی کو پرواہ ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کراچی کے حکمران رہنے والوں نے اس شہر کے لیےکچھ نہیں کیا، کراچی کے کئی علاقوں میں آج بھی بارش کا پانی کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو امداد کی ضرورت نہیں، یہ شہر پورے پاکستان کو پالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لاوارث ہونے کا تاثرغلط ہے یہاں کا ہر بچہ شہر کا وارث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اپنی کرپشن چھپانے کے لیے صوبے کا نعرہ لگایا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کراچی کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے، مصطفی کمال

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اقتدار کو طول دینے کے لیے سندھ کےعوام میں تفرقہ پیدا کیا، ان کا یہ عمل تعصب پر مشتمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئےاضلاع بنانےکی سازش سے باخبر ہوں، پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ، کراچی کے بغیر پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ نامکمل ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےکراچی کوٹکڑے ٹکڑے کردیا ،کراچی کولوٹنے والے صوبہ بنانے کی بات کر رہے ہیں، آج تک کسی نے اس شہرکے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں