سی پیک کے مغربی روٹ سے کوئٹہ اور اسلام آباد کا فاصلہ 5 گھنٹے کم ہو گا، لیاقت شاہوانی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ کو ترجیح دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ مغربی روٹ سے کوئٹہ اور اسلام آباد کا فاصلہ 5 گھنٹے کم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور مکران ڈویژن کی ترقی سے صوبہ ترقی کرے گا۔

سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں  چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس پر تارکول ڈال دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی پیک کے مختلف شعبوں میں نوکری کے لیے اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی الیکڑک کے تحت 1100 سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے جس میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہو گا اور اقتصادی زونز کے لیے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوٹیک اورٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔


متعلقہ خبریں