بچوں کے اسکولوں میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل ہم لاکھوں بچوں کے اسکولوں میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہر بچے کی حفاظت یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ترجیح اور ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے اسکول جائے اور یقینی بنایا جائے کہ اسکول آپریشنز صحت عامہ کے تحفظ کے اصولوں کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول حکومت بند کردے گی، شفقت محمود

میٹرک اور اس سے آگے کی کلاسوں کا آغاز 15 ستمبر سے ہو جائے گا جبکہ چھٹی سے آٹھویں کلاسز کے اسکول 23 ستمبر سے کھلیں گے اور 30 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری اسکول کھولےجائیں گے۔


متعلقہ خبریں