پاکستان میں کورونا سے6 ہزار383 اموات



عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 6 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور3 لاکھ 2 ہزار 2 مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کےبعد ملک بھر میں کورونا کے539نئے کیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 کورونامتاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 84 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار760، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار595، اسلام آباد میں 15 ہزار 941، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار421 اور گلگت میں 3 ہزار227 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 217 اور سندھ میں 2 ہزار 445 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 76 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں