وزیر اعلیٰ نے قصور میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا 

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


قصور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

قصور میں چار ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد علی قتل سمیت متعدد جرائم میں ملوث رہا

تھانہ اے ڈویژن کی حدود بھٹہ چوک میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعہ میں میاں، بیوی اور آٹھ سالہ بیٹی جاں بحق جب کہ تین بچے شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ملزمان کی فائرنگ سے عبدالحمید اور اس کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ چار بچے شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچی اسپتال میں چل بسی ۔

ریسکیو ذرائع نے قتل ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں بچوں کو جنرل اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بچی سے زیادتی کیبعد قتل کا معاملہ:  18 افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل

چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آٓباد کے سیکٹر جی 13 تھانہ گولڑہ کی حدود میں 5 مسلح افراد نے شہری صفی اللہ کو گھر کے گیراج میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

شہری جان بچانے کے لیے گھر کا گیٹ پھلانگ کر گیراج میں داخل ہوا لیکن اس کے باوجود قاتلوں نے پیچھا نہ چھوڑا اور گھر میں گھس کر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کا اس بابت کہنا تھا کہ مقتول پشاور کا رہائشی تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا بھائی گرفتار

پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد گاڑی اور ملزمان کی شناخت ہو گئی جبکہ ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں