غربت سے تنگ آرٹسٹ نے ویلڈنگ کا کام شروع کر دیا

غربت سے تنگ آرٹسٹ نے ویلڈنگ کی دکان پر کام شروع کر دیا

فوٹو: ہم نیوز


کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پینتیس سال سے مجسمہ سازی اور مصوری کرنے والے فنکار نے غربت سے تنگ آکر اپنے کام کو خیرباد کہہ دیا اور ویلڈنگ کی دکان پر کام شروع کر دیا۔

منیر احمد گزشتہ 35 سال سے مصوری کر رہے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ ان کے ہاتھوں سے بنائے گئے فن پارے کسی بڑی نمائش کی زینت بن سکیں لیکن حکومتی سرپرستی نہ ہونےکے باعث منیر احمد کا یہ خواب خواب ہی رہ گیا۔

منیر احمد نے اپنی پوری زندگی مصوری کے نام کردی لیکن اب ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں میٹل آرٹ کے نمونے بنانے والا انوکھا آرٹسٹ

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے منیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے بہت بڑے بڑے لیڈروں کے اسکیچ بنائے ہیں اور اب وہ تمام اچھی  اچھی جگہوں پر ہیں مگر میں اب بھی اس ویرانے دکان میں بیٹا ہوں، نہ کوئی پوچھنے آتا ہیں نہ کسی کو اس آرٹسٹ کے فن کی قدر ہے۔

حالات کی ستم ظریفی نے سیکڑوں فن پارے تخلیق کرنے والے منیر احمد کو ویلڈنگ کی دکان پر کام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسمانی معذوری کے باوجود منفرد شاہکار بنانے والا آرٹسٹ

منیر احمد کا کہنا ہے اگر حکومت  مصوروں کی سرپرستی کرے تو وہ ملک کانام  دنیا بھر میں روشن کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں