موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل


لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ شرمناک ہے اور قصور میں ہونے والے واقعات بھی باعث شرمندہ تھے۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو نعرے لگائے تھے اور 100 دن کا پلان فیل ہو چکا جبکہ آج سب سے بڑا صوبہ بد انتظامی کی مثال بن چکا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جس ملک میں آئین کا احترام نہ ہو وہاں قانون کا کیا احترام ہو گا ؟ پوری حکومت سی سی پی او کے بیان کی وضاحت دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے جیسے واقعات پر حکومتوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، عدالت

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں جبکہ حکومت کو اس افسر کو فوری طور پر ہٹانا چاہیے تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال پوچھے جا رہے ہیں اور وہ ہنس کر کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی بنا دی۔


متعلقہ خبریں