سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ


کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 343 روپے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مستحکم

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 64 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 531 کی سطح پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 319.72 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں آج 289,623,250 حصص کا لین دین ہوا جس کی مجموعی مالیت 9,958,282,775 روپے بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں