کورونا میں کمی کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی، بلوم برگ

DOLLAR VS RUPEE

 اسلام آباد: امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی ہے۔

پاکستانی معیشت میں تیزی سے متعلق رپورٹ کے مطابق کورونا میں کمی کے بعد ایندھن سے لے کر سیمنٹ تک تمام شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔

بلوم برگ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کے بعد گاڑیوں کی فروخت بھی معمول پر لوٹ آئی ہے اور تعمیراتی شعبہ مسلسل دوسرے ماہ نمو پذیر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پراعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

فچ ریٹنگزکی جانب سے پاکستان کی بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنےکا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنچ نے موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آوَٹ لک قرار دیا ہے۔
پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی، وزیر اعظم

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ  پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کیونکہ جولائی میں بیرونی ممالک سے بجھوائے گئے ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔


متعلقہ خبریں