اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے، امریکی سفارتخانے کا دعویٰ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔

اس ضمن میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے زیادہ تر واقعات اسلام آباد کے سیکٹر جی 6، 7، ایف 6 ، 7 اور ایف 10 میں ہو رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 اور آئی 10 میں بھی جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیاں ، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں بھی چھینی جا رہی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیمتی اشیاء لے کر باہر نہ نکلیں۔

اسلام آباد سے جرائم پیشہ گروہ گرفتار

امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں اور بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت بھی احتیاط کریں۔


متعلقہ خبریں