پی سی بی نے سلیم ملک کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

Saleem Malik

آئی سی سی نے سابق پاکستانی کپتان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان، بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

سماعت میں آئی سی سی کی جانب سےفراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر بحث ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک اس معاملے پر واضح جواب نہیں دے سکے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی منظوری کے  بعد سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل ہم نیوز سے گفتگو کے دوران سلیم ملک نے پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  ان کے ساتھ فراڈ کررہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ پی سی بی کی طرف جواب موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے جواب سےمتعلق وکیل سے مشاورت کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی اگلے ہفتے سے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی رقوم واپس کرے گا

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سلیم ملک کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب پر کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ کا پہلے اعتراف کرچکے ہیں، لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ سے متعلق جواب نہیں دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جانب سے آئی سی سی کے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک نے پی سی بی چیئرمین کے نام لکھے گئے خط میں اپنی غلطی کا اعتراف کرچکے ہیں

اس سے قبل سلیم ملک نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ ان  پرعائد پابندیاں ختم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں