امریکی ریاستوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 33 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ


امریکی ریاستوں کیلی فورنیا، اوریگون اور واشنگٹن میں خوفناک آگ نے تباہی مچا  رکھی ہے، آگ سے اب تک 33 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواوں کے باعث فائر بریگیڈ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نیشنل ویدر سروس نے بگڑتی صورتحال کے باعث ریڈ فلیگ وارننگ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اوریگون، کیلی فورنیا اور واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی زد میں ہزاروں ایکڑ پر مشتمل جنگلات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

بے قابو ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیشنل ویدر سروس نے ریڈ فلیگ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 100 مختلف مقامات پر جنگلات میں لگی آگ کو تیس ہزار سے زائد فائر فائٹرز بجھانے میں مصروف ہیں۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے فضا اور ہوا کا معیار انتہائی خراب ہو چکا ہے جہاں آگ بجھائی جا چکی وہاں صرف تباہی کے مناظرہی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

درخت، پول، گاڑیاں اور گھر دہکتے آلاو کی زد میں آکر کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق آگ سے ہونے والی تباہی ایسے ہے جیسے بم حملے میں ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رواں برس کے شروع سے اب تک لگنے والی جنگلاتی آگ کے مختلف واقعات میں چھیالیس لاکھ ایکٹر کا رقبہ جل چکا ہے۔ یہ رقبہ گزشتہ برس لگنے والی آگ کی نسبت 26 گنا بڑا ہے۔


متعلقہ خبریں