جودھ پور واقعے پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

جودھ پور واقعے پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

اسلام آباد: جودھ پور واقعے میں ہلاک ہونے والے 11 پاکستانی ہندوؤں سے متعلق پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی ہندوؤں کی ہلاکت کی تحقیقات میں پاکستان کو بھی شامل کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہلاک ہونے والے پاکستانی ہندو خاندان کی ہلاکت پر ہمیں تشویش ہے اس لیے بھارتی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی تحقیقات میں شامل کرے۔

رمیش کمار نے بھارت میں موجود متاثرہ خاندان اور ہندو برادری کے پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل بھارتی تحقیقات کے حوالے سے مطمئن نہ ہوئی تو پھر ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ جودھ پور واقعہ پر پاکستان کو تفصیلات سے آگاہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ 9 اگست 2020 کو بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع جودھ پور کے گاؤں لودتہ ہرداسوت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ تمام افراد نے خودکشی کی، گھر میں بو تھی جس سے لگتا ہے کہ مرنے والوں نے کوئی کیمیکل پیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مرنے والے کے جسم پر کو ئی زخم نہیں پایا گیا، مرنےو الوں کا تعلق بھیل برادری سے تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سامنے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باربار درخواست کرنے کے باوجود اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی جا رہی۔


متعلقہ خبریں