کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 94 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 94 لاکھ 66 ہزار 633 افراد متاثر اور 9 لاکھ 33 ہزار 150 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 41 ہزار 153 رہ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 808 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 117 ہوگئی ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 785 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 812 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار123 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار499 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار49 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں