ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں انتظامات کا جائزہ لے گی، شفقت محمود

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کاجائزہ لے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور ہمیں طلبہ کی اسکولوں میں واپسی پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے اور ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کاجائزہ لے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکولز کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم اب طلبا کو اجتماع سے گریز کرنا چاہیے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں انتظامات پر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور اجتماع سے بچنے کے لیے سرکاری اسکولز میں سیکشن بنانے چاہیئیں۔ طلبہ کو کپڑوں کے ماسک کے استعمال پر زور دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں6ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے زور دیا گیا ہے  جبکہ والدین، اسکول انتظامیہ اور طلبا کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں