فیس بک میسنجر پر ایک ساتھ50 لوگوں کو ویڈیو کالنگ کی سہولت

فیس بک میسنجر پر ایک ساتھ50 لوگوں کو ویڈیو کالنگ کی سہولت

فائل فوٹو


فیس بک میسنجر پر اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے ویڈیوز دیکھنا اب ممکن ہوگیا، صارفین اب اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں اکٹھے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے بھی ویڈیو کالنگ میں ایک وقت میں 4 صارف کی گنجائش کو بڑھا کر 8 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے بھی زوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ‘میسنجر رومز’ متعارف کرایا ہے۔

قبل ازیں فیس بک میسنجر کے ذریعے ویڈیو کالنگ کی جاسکتی تھی لیکن اب فیس بک پر بیک وقت 50 لوگ میسنجر رومز کے ذریعے ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔

بالکل زوم کی طرح فیس بک میسنجر پر بھی صارف لنک بھیج کر دوسرے شخص کو کانفرنس کال میں شامل کر سکتے ہیں جس میں 50 لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ میسنجر روم نامی فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو ہب فیس بک واچ سے ویڈیوز اور شوز منتخب کرکے اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ایپل موبائل ڈیوائسز کے صارفین کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ فیس بک کے مطابق اس وقت روزانہ 15 کروڑ سے زائد ویڈیوز کالز میسنجر پر کی جارہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے میسنجر روم نامی ٹول متعارف کرایا گیا جس میں 50 افراد کو ویڈیو چیٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے کام کرنے کے سلسلے میں ویڈیوکالنگ ایپس کے استعمال میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں زوم اور اسکائپ سر فہرست ہیں۔

 


متعلقہ خبریں