کراچی سوک سینٹر میں فائرنگ، کے ڈی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق


کراچی: کراچی میں سوک سنٹر کے احاطے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ سے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں حبیب الحسن اور وسیم رضا شامل ہیں۔ فائرنگ تیسری منزل پر کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شرقی  نے کہا کہ فائرنگ کے وقت  کمرے میں 6 افراد موجود تھے۔ عمران شاہ نامی شخص زیرحراست ہے۔ عمران شاہ، فیصل چغتائی اور معراج کمرے میں موجود تھے۔

پولیس افسر کے مطابق عمران شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ سے 2 منٹ قبل ہی کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔ کمرے میں گئے تو حفیظ کے پاس اسلحہ رکھا ہوا تھا،۔

ایس ایس پی شرقی کا کہنا ہے کہ لڑائی کس معاملے پر ہوئی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بات صاف ہے کہ باہر سے کوئی بندہ کمرے میں نہیں آیا۔

اس سے قبل ایس ایس پی ایسٹ نے کہا تھا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی نفری روانہ کردی گئی تھی۔ ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ ون فائیو اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اسلم اورزخمی کی وقار کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی:پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پولیس حکام نے کہا تھا کہ فائرنگ مددگار ون فائیو کے اہلکاروں نے کی۔ دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اورمددگار ون فائیو کے اہلکار سمجھے واردات ہورہی ہے۔

فائرنگ کرنے والے اہلکار میٹھادر تھانے میں ڈیوٹی پر مامور تھے انہیں گرفتار کرکے میٹھا در تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔

ون فائیو کے اہلکار عمران حبیب، عمران اور سرفراز کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے بھی فائرنگ واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کرلی تھیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گولیوں کا نشانہ بننے والے دونوں افراد نے ہاتھ بھی کھڑے کیے تھے مگر پولیس نے پھر بھی فائرنگ کر دی۔

 


متعلقہ خبریں