کراچی میں بچی کے اغوا اور قتل کیس میں دو ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا


کراچی:  کراچی میں پاجچ سالہ بچی کے اغوا اور قتل کیس میں دو ملزموں نے اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے تین ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں  پولیس نے ملزموں کے اعترافی بیان اور  تفتیش سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ملزم مقتولہ بچی کے گھر کے قریب رہتا ہے۔ اس نے ساتھی ملزم سے ملکر بچی کو اغواء کیا اور گھر لے آئے۔ زیادتی سے بچی کی موت واقع ہوگئی تو اس کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران تیسرے ملزم کو بھی پیش کردیا گیا۔ عدالت نے  تینوں ملزموں کو چھبیس ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی:ذہنی مریضہ سے زیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

اس سے قبل میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد سر پر بھاری چیز مارکرقتل کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایم ایل او  کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بچی کی لاش پڑے رہنے کی وجہ سے خراب ہوئی۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ قتل ہونے والی پانچ سالہ بچی کے کیس میں اٹھارہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جاچکے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کیس میں تین مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔ تینوں ملزمان مقتولہ کے محلہ دار ہیں۔ کیس میں تیرہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں