سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملہ: پاکستان کی مذمت


اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی جانب سے ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ حملے سعودی عرب کی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، پاکستان سعودی عرب کیساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے کامیاب دفاع قابل ستائش ہے، یمن میں کشیدگی میں اضافہ پر تشویش ہے۔

سعودی عرب نے بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یمن کی جانب سے حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے ڈرون سے سعودی عرب پر حملہ کیا تھا جسے عرب اتحادی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنا دیا تھا۔

ترجمان عرب اتحاد کرنل ترکی المالکی نے نیوز بریفنگ میں بتایا تھا کہ عرب اتحاد فورس نے  بارودی  ڈرونز کا تعاقب کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ خوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا تھا اور ان کا نشانہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں مقیم شہری تھے۔

سعودی عرب پر حملہ، پاکستان کی شدید مذمت


متعلقہ خبریں