کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق


کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ پشاور چوک میں میڈیکل اسٹور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ میڈیکل اسٹور میں موجود دو افراد گولیاں لگنے پر دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔  مقتولین کی شناخت اعتزاز اور میر حسن کے نام سے کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سوک سنٹر کے احاطے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ سے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں حبیب الحسن اور وسیم رضا شامل ہیں۔ فائرنگ تیسری منزل پر کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی:پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اس سے قبل ایس ایس پی ایسٹ نے  کہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی نفری روانہ کردی گئی۔ واقعے سے متعلق معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ ون فائیو اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اسلم اورزخمی کی وقار کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس حکام نے کہا تھا کہ فائرنگ مددگار ون فائیو کے اہلکاروں نے کی۔ دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اورمددگار ون فائیو کے اہلکار سمجھے واردات ہورہی ہے۔

فائرنگ کرنے والے اہلکار میٹھادر تھانے میں ڈیوٹی پر مامور تھے انہیں گرفتار کرکے میٹھا در تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں