قومی ٹیم کے کرکٹرز کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کے اعلان کا خیر مقدم

پی ایس ایل 2020: آج لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا

فائل فوٹو


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے پلے آف راونڈ  کرانے کے اعلان کا خیرمقدم  کیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ پی ایس ایل ٹائٹل دوبارہ ری ٹین کریں، ہمارے پاس بہترین لوکل کھلاڑی موجود ہیں۔

اس موقع پر ہم نیوز سے گفتگو کے دوران پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے مزید دو تین سال کرکٹ کھیلنے کے علاوہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا۔

پی سی بی کا زمبابوے سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے پر غور

انہوں نے کہا کہ  پہلے کہا جارہا تھا کہ کسی ایک ٹیم کو ٹائٹل دے دیں جو کہ ناانصافی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے، آگے بھی اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 14،15 اور 17  نومبر کو شیڈول کیے ہیں جو کورونا ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔


متعلقہ خبریں