حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

petrol

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی  وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوائی تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی تھی۔


متعلقہ خبریں