پنڈی بھٹیاں: شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے والا جعلی انسپیکٹر گرفتار


پنجاب: پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے والے جعلی انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تھانہ سکھیکی پولیس کے مطابق ملزم احسن پولیس وردی میں شہریوں سے پیسے بٹورتا تھا اور انہیں ہراساں کرتا تھا۔

ملزم کی کافی شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسن کو مین بازار کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔

مردان: جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ چند ماہ قبل پولیس نے لاہور کے علاقے رنگ روڈ سے موٹروے پولیس کے جعلی انسپکٹر کو گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں کو دھوکا دینے کیلئے موٹروے پولیس کی وردی پہن رکھتی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طیب موٹروے فائن کلیکشن ٹیم کا ممبر ہے اورجعلی موٹر وے انسپکٹر کی یونیفارم پہن کر باہر نکلا ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں