سائنسدانوں کو وینس پر زندگی کے آثار مل گئے


سائنسدانوں کو نظام شمسی کے دوسرے سیارے وینس پر زندگی بخش گیس کی موجودگی کے آثار مل گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے ہمارے نظام شمسی میں دوسرے سیارے وینس کے ماحول میں فوسفین گیس کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں۔ زمین پر اس گیس کا تعلق جانداروں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے زور دیا کہ فوسفین کی موجودگی سے وینس پر زندگی کا ہونا ثابت نہیں ہوتا۔یہ زمین کے علاوہ کہیں پر بھی زندگی پائے جانے کی بہت زبردست علامت ہے

زمین کا پڑوسی سیارہ وینس طویل عرصے تک ​حیات کے لیے غیرموزوں قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن اب اس کے گہرے بادلوں میں ایک اہم گیس کے آثار ملے ہیں جو حیات کی علامت ہوسکتے ہیں۔

ناسا نے ’’نئی دنیا‘‘ دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سیارہ اتنا گرم ہے کہ اسے ہاٹ ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور اس پر تیزابی بارش ہوتی رہتی ہے۔

اس ضمن میں ہوائی اور چلی میں واقع دوربینوں نے زہرہ کے گہرے بادلوں میں فاسفین گیس کے آثار دیکھے ہیں جس سے خیال ہے کہ وہاں عجیب و غریب خردنامئے موجود ہوسکتے ہیں۔

فاسفین گیس یا تو تجربہ گاہ میں بنائی جاتی ہے یا پھر بعض جانوروں اور خردنامیوں کا حصہ بھی ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں