کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 97 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر

امریکہ میں2 لاکھ197 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 39 ہزار 674 افراد ہلاک اور 2 کروڑ 97 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 15 لاکھ 57 ہزار 163 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 56 ہزار 373 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور67لاکھ88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد50لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور82 ہزار 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 43 لاکھ 84ہزار افراد متاثر ہوئے اور سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ 33 ہزار207 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 917 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار927افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار288 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار641 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 76ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار678 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں