اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے بیشر حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج دن کو موسم گرم اور رات کے وقت بارش ہو گی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گوجرانوالہ، رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، مٹھی، دادو، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارش ہو سکتے ہے۔ شہید بینظیر آباد، شکار پور اور گردونواح کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان، پشاور اور کوہاٹ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ بلوچستان کے علاقے بارکھان اور گردونواح کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کائنات میں لاکھوں سیارے ہیرے سے بنے ہوئے ہیں، خلائی ماہرین کا انکشاف

گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 32 ملی میٹر، دیر میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں 28 ملی میٹر، نورپور تھل میں 04 ملی میٹر اور بگروڈ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے علاقے تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور سندھ کے اضلاع دادو اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں