کورونا وائرس، برطانیہ میں 7 لاکھ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے

کورونا کی نئی قسم، نیوزی لینڈ میں بھی سفری پابندیاں عائد

فائل فوٹو


لندن: کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں 7 لاکھ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہلک وبا کے باعث برطانیہ میں جہاں اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے وہیں بڑی تعداد میں شہری اپنی نوکریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث حکومت پر سپورٹ پروگرام میں توسیع کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں صرف اپریل میں ایک لاکھ 2 ہزار افراد نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں ریسٹورینٹس اور کلبز کھلنے کے باوجود معاشی سرگرمیاں معمول پر نہیں آسکی ہیں۔

برطانیہ جہاں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا تھا تاہم اب اس کی رفتار میں کمی آ چکی ہے اور ورلڈ کورونا کی فہرست میں اب برطانیہ 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ برطانیہ میں 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 41 ہزار 600 سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں9لاکھ39ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب 9 لاکھ 39 ہزار 140 افراد موت کا شکار ہو چکے اور 2 کروڑ 97 لاکھ 24 ہزار 117 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 547 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 46 ہزار 430 رہ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں