کراچی پیکج کے منصوبوں کی فنڈنگ،استعمال اور نگرانی کیلئے کمیٹی قائم

ایئرپورٹس بند کرنے اور لاک ڈاؤن کی تجاویز دی تھیں، وزیراعلیٰ

فوٹو: فائل


کراچی پیکج کے منصوبوں کی فنڈنگ، استعمال اور نگرانی کے لیے 10رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی کے چیئر مین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔ کمیٹی اراکین میں چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹربھی شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں فائیو کور، این ڈی ایم اے اور وفاقی نمائندے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئےگیارہ سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔ کراچی گریٹر واٹر سپلائی منصوبےکے لیے 46 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لیے300 ارب روپے مختص ہیں۔ گرین لائن بی آرٹی منصوبے کےلیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے پیکج کا اعلان

یلوے فریٹ کوریڈورمنصوبے کے لیے 131 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔ نالوں کی بحالی جیسے منصوبوں کے لیے 254 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق اور سندھ  اس میں حصہ ڈالیں گے۔ منصوبوں پر 62 فیصد رقم وفاق اور 38 فیصد سندھ حکومت خرچ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا۔

کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں