مریم نواز کو نوٹسز: عدالت نے ایف بی آر کو عمل درآمد سے روک دیا


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز پر تاحکم ثانی عمل درآمد سے روک دیا۔ 

جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت کی ۔عدالت نے مریم نواز کو بھجوائے گئے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھی معطل کر دیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومت کو نوٹس جاری

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے چھ لاکھ ستاون ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں جبکہ قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے موقف اختیار کیا تھا کہ تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹس بھجوا دیے ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ریکارڈ کا درست جائزہ لیے بغیر درخواست خارج کی

دو رکنی عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے اور ایف بی آر کی جانب سے مریم نواز کو بھجوائے گئے نوٹسز کو بھی کالعدم قرار دے۔


متعلقہ خبریں