جہلم: ٹیوشن سینٹر میں بچیوں پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار


جہلم: پنجاب کے ضلع جہلم میں معصوم بچیوں پر ٹیوشن سینٹر میں تشدد کرنے والے استاد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ٹیوشن سینٹر میں طالبات پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی پی او جہلم شاکر حسین نے تھانہ سٹی پولیس کو استاد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی ۔

پولیس نے لڑکیوں کے والد کی درخواست پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ بچیوں کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹیچر کے تشدد کی وجہ سے دونوں بہنیں ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچیاں ڈر اور خوف کی وجہ سے اب پڑھنے کےلیے جانے پر بھی راضی نہیں ہیں۔

13 سالہ بچی کے اغوا میں ملوث استاد گرفتار

یاد رہے کہ دو ماہ قبل  ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کا علاج معالجے کرانے کی ہدایت بھی کردی تھی۔

مزید پڑھیں: سات سالہ بچی سےمبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

انہوں نے ہدایت کی کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بچی کے علاج معالجے کیلئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ بچوں پرتشدد ہرگز قابل برداشت نہیں،۔ کمسن فرزانہ پرتشدد کرنے والے کو قانون کے مطابق سزادی جائےگی۔ کمسن فرزانہ پرتشدد انتہائی تکلیف دہ ہے،انصاف ہوگا۔


متعلقہ خبریں