’سعودی عرب میں اہلیہ کے موبائل فون کی تلاشی لینا جرم ہے‘


سعودی عرب میں اہلیہ کے موبائل فون کی تلاشی لینا جرم ہے۔ تلاشی لینے پر ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال کی سزا ہوسکتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انفارمیشن کرائم قانون کی دفعہ 3 میں بتایا گیا ہے کہ شوہر یا بیوی ایک دوسرے کے موبائل فون کی تلاشی نہیں سکتے ایسا کرنا جرم ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر اور اسمارٹ آلات چیک کرنے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

سعودی وکیل کے مطابق اگر کوئی شوہر اپنی اہلیہ کا موبائل چیک کرتا ہے اور یہ ثابت ہوجاتا ہے تو اسے ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو گی۔

سعودی عرب نے واٹس ایپ جیسی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

انہوں  نے مزید بتایا کہ اگر اپنی بالغ اولاد میں سے کسی کا موبائل، سمارٹ آلات یا کمپیوٹر چیک کیا گیا تو یہ بھی جرم شمار ہوگا تاہم نابالغ اولاد کے موبائل فونز چیک کرنا جرم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں