کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، جڑواں شہروں کا ٹریفک پلان

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ایٹ میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  ڈیفنس فیز ایٹ میں ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے  باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق دونوں افراد سڑک عبور کررہے تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت  پینتالیس سالہ نبیل اور پچپن سالہ ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ٹکر مارنے والے گاڑی کے مالک کا کھوج لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جاں بحق افرا د کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ریسکیو اور پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو سول اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔


متعلقہ خبریں