گوجرانوالہ: آرمی چیف نے براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا


گوجرانوالہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کوسینٹرل کمانڈ کی آپریشنل تربیتی اورانتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق کمپلیکس کےقیام کا مقصد جنگ میں میکنائزڈ عناصر کی کارکردگی مزید نکھارنا ہے۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا بھی مظاہرہ دیکھا۔ جنگی مشقوں میں آرمرڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکنائزڈانفنٹری نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں