نئے ڈیزائن اور فیچرز پر مشتمل جدید آئی پیڈ ایئر متعارف


معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ڈیزائن میں تبدیلی اور نئے فیچرز پر مشتمل جدید آئی پیڈ ایئر متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیا ماڈل مارکیٹ میں آئندہ ماہ دستیاب ہو گا جس کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہو گی ۔

رپورٹ کے مطابق نئے آئی پیڈ میں ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر کو پاور بٹن میں اوپر منتقل کردیا گیا ہے۔ نیا ماڈل دیکھنے میں کمپنی کے آئی پیڈ پرو سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آئی فون ایئر کے مقابلے میں اس کی کارکردگی چالیس فیصد بہتر ہے جبکہ گرافکس سپورٹ کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

ایپل کا 15ستمبر کو آئی فون 12 متعارف کرانے کا اعلان

خیال رہے کہ ایپل اگلے ماہ آئی فون 12 بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ براہ راست نشر ہونے والی ایک تقریب میں آئی فون 12 متعارف کرایا جائے گا۔

اس سےقبل ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے آئی فون ستمبر کے بجائے اب اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا۔

ایپل کا گاڑی لاک اور اسٹارٹ کرنے کیلئے آئی فون میں نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر آئی فون 12 کے چار ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 12، آئی فون 12 میکس، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں۔

امریکہ میں آئی فون 12 کی قیمت 549 ڈالر سے شروع ہو گی جس میں ماڈل کے لحاظ سے اضافہ ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 کے 4 جی ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جب کہ 5 جی ماڈلز کو نومبر میں لانچ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں