’ برطانوی ایکسپورٹ فنانسنگ کی حد بڑھنا پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے‘



اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانوی ایکسپورٹ فنانسنگ کی حد بڑھنا پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ ‘ کے میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنز ڈاکٹرکرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیساتھ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات کے اقدامات اٹھائے، چاہتے ہیں کہ مزید برطانوی کمپنیاں مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ اشتراک کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برٹش ائیر ویز کی اسلام آباد کے بعد لاہور سے پروازیں شروع ہو رہی ہیں اور سال کے آخر تک ورجن ائیر ویز بھی پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کر دے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پاکستان کو برگزٹ کے بعد جی ایس پلس جیسی سہولت دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ اس معاملے پر پاکستانی اداروں کیساتھ کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں