انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی، برطانوی ہائی کمشنر


اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے برطانوی کرکٹ ٹیم کے دوہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی یہ ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے۔ نومبر میں پی ایس ایل کے فائنل کا بھی انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراعتماد ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور یہ ہو گا۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دورہ پاکستان کی حمایت کر دی

خیال رہے کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ دورہ پاکستان کی حمایت کر چکے ہیں۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جا کر کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے شاندار ملک ہے، وہاں کرکٹ کھیلنے کو اہم موقع سمجھتا ہوں۔

جو روٹ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یہ فیصلہ میں نے نہیں بلکہ بورڈ نے کرنا ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: بابر اعظم اور محمد عباس کی ترقی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین فلیٹ پچز ہیں حالیہ کرکٹ کے بعد وہاں کھیلنا اچھا لگے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کسی ٹیم نے 2005 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ انگلینڈ کو پاکستان کا جوابی دورہ لازمی کرنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں