پاکستان نے افغانستان امن عمل میں زبر دست لیڈرشپ دکھائی، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان امن عمل میں زبر دست لیڈرشپ دکھائی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ ‘ میں میزبان ثمرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن تباہ کرنے والوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ افغانستان میں امن کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

کمشیر کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔ خواہش ہے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانوی ایکسپورٹ فنانسنگ کی حد بڑھنا پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے۔

’ برطانوی ایکسپورٹ فنانسنگ کی حد بڑھنا پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے‘

ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیساتھ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات کے اقدامات اٹھائے، چاہتے ہیں کہ مزید برطانوی کمپنیاں مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ اشتراک کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برٹش ائیر ویز کی اسلام آباد کے بعد لاہور سے پروازیں شروع ہو رہی ہیں اور سال کے آخر تک ورجن ائیر ویز بھی پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کر دے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پاکستان کو برگزٹ کے بعد جی ایس پلس جیسی سہولت دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ اس معاملے پر پاکستانی اداروں کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز